کراچی میں کوئی ایسی سڑک نہیں جہاں سکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ ہو، مرتضیٰ وہاب

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سکیورٹی وجوہات پرکوئی رکاوٹ ہو جب کہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے باہر سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 60 بسیں چلانے کا اعلان کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی سی این جی بسیں عرصےسےخراب تھیں جنہیں ڈیزل پر منتقل کیا گیا ہے اور اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شفاف طریقہ بنا کر 60 بسیں چلائیں گے۔سپریم کورٹ کے تجاوزات سے متعلق حکم پر انہوں نے کہا کہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے باہر سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے اور فٹ پاتھ پربھی تجاوزات نہیں بلکہ کوئی مجسمے وغیرہ لگے ہوئے ہیں، لوگ بھی وہاں سے گزر سکتے ہیں اور گاڑیاں بھی سڑک پر گزرتی ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سکیورٹی وجوہات پرکوئی رکاوٹ ہو، میرا دفتر اور سندھ سیکرٹریٹ بھی عوام کے لیے کھلے ہوئے ہیں،اگر کہیں تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوتی ہے تو کارروائی کریں گے۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اسٹے ختم ہوسکے، کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے، وسائل ہونگے تو شہر پر خرچ ہوسکیں گے، کے ایم سی کی زمین کے کرائے بڑھائے تو لوگوں نےعدالت سےحکم امتناع لےلیا، ایک مافیا نہیں چاہتا شہر ترقی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے