چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پرحاضری
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری مزار قائدپر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔
چیف جسٹس پاکستان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے، چیف جسٹس پاکستان کے مزارقائد پرمہمانوں کی کتاب میں لکھے گئے تاثرات میں لکھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم کے مزار پر چیف جسٹس کی حیثیت سے حاضری اعزاز کی بات ہے۔
چیف جسٹس نے لکھا کہ ایک ایسے لیڈر کی قبر پر حاضری جن کی جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں خطے میں سب سے زیادہ آبادی والا مسلم ملک وجود میں آیا 75 سال بعد ہمیں یاد دلاتا ہے کہ برداشت، رواداری اورصرف جمہوری نظام ہی اس وژن کوبرقراررکھ سکتاہے، قائد اعظم کا نصب العین اتحاد ، تنظیم اور یقین محکم تھا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مزید لکھا کہ چونکہ قائد اعظم کی ہمشیرہ انکے ساتھ ہمیشہ رہی ہیں انکی مثال کو مدنظررکھتے ہوئے میری اہلیہ سرینا عیسی قائد اعظم کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے میرے ساتھ موجود ہیں۔