محکمہ لائیوسٹاک میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کو پورا کیا جائے،ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرجاوید زہری نے محکمہ لاٰئیوسٹاک کی ڈی جیز سے ملاقات کرنے کے بعد بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک اس وقت تین وینگ میں تقسیم ہوچکا ہے اور ہر وینگ الگ سے اپنے خدمات سرانجام دے رہا جس سے محکمہ میں پہلے سے موجود کم ویٹرنری ڈاکٹرز کو وینگ کےحساب سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا جس کے باعث ہر وینگ میں ڈاکٹرو کی شدید کمی پائ جاتی ہے لہزا اس کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ پچھلے پانچ برس سے مسلسل حکومت سے ڈاکٹرز ڈیمانڈ کر رہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں کررہی اور دوسری جانب بےروزگاری کا یہ عالم ہے کہ ڈاکٹرز اپنی قیمتی ڈگریاں جلا رہے ہیں جو بلوچستان کے امن امان خراب بننے کی باعث بن رہی ہے ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرجاوید نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت فوری طور پرمحکمہ فائنانس میں موجود لائیوسٹاک کی 670 ڈاکٹرو کی بھرتی کی سمری منظور کرے تاکہ محکمے میں ڈاکٹرو کی کمی پورا و بیروزگاری کا خاتمہ ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے