محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت تک معطل کر دیئے۔کوئٹہ کی عدالت میں محمود اچکزئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ سربراہ پشتونخوا میپ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی۔

بعد ازاں عدالت نے پشتونخوا میپ کے سربراہ کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ کیس کی پیروی کوئٹہ بار کے صدر قاری رحمت نے کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے گزشتہ روز پشتونخوا میپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے محمود اچکزئی پر 11 مارچ کو کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے