محمود خان اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف وکلاء تنظیموں کاعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بارکونسل سمیت دیگر وکلا تنظیموں کی اپیل پر عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا۔وکلا برادری کا کہنا تھا کہ محمود خان چکزئی کے خلاف وارنٹ انہیں سیاسی طور پر دبا میں لانے کے لیے تھا۔ محمود خان اچکزئی ہمیشہ آئین قانون اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں، محمود خان بلوچستان کی سیاست کا ایک بڑا نام ہے بغیر وجہ کے اس طرح کے کیس بنانا نا مناسب اور غیر سنجیدہ فعل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے