ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ ہے،انکوائری کمیٹی بنادی،وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سوائے فراڈ کے کچھ نہیں، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ بجلی سستی کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، بجلی چوری میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمد بڑھ گئی ہے، ہماری برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں سے صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی، کئی شعبوں میں ہمارے اشاریے بہتر ہوگئے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، اربوں کھربوں آمدن آسکتی تھی جسے مکمل برباد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں معاشی و انتظامی امور زیر غور ہیں۔ اس کے علاوہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق امور بھی زیر غور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے