محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری،27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد کے سرکردہ رہنما محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ انہیں 27 اپریل کو عدالت میں پیش کردے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 کے تحت محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

محمود خا ن اچکزئی کے صدارت مملکت کے امیدوار بنتے ہی انتظامیہ نے کوئٹہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور محمود خان اچکزائی اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درج اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے 22 اپریل کو وانٹ جاری کردیا گیا ہے اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے