عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) حج پر جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اہم پیشرفت، جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کو روڈ ٹومکہ پراجیکٹ میں شامل کرلیا گیا۔حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کوروڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت ماضی کے مقابلے میں بہترسہولتیں میسرہوں گی، قبل ازحج پروازوں کے ذریعے روانہ ہونے والے عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے کراچی ائیرپورٹ پرہی ہوں گی۔سعودی ایوی ایشن کا عملہ عازمین حج کی امیگریشن کے لیے تعینات ہوگا جس کے بعد عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ذرائع سی اے اے کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پرتیاریاں آخری مراحل میں ہیں، سعودی امیگریشن کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دو کاؤنٹرز کے لئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔ڈائریکٹرحج کراچی گلزار سومرو کے مطابق پہلی پرواز کراچی سے 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حجاز مقدس روانہ ہوگی۔کراچی سے حکومتی اسکیم کے تحت 16 ہزار281، سکھر سے 1 ہزار، کوئٹہ سے 2200 عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔کراچی سے جانیوالے عازمین کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی، واضح رہے کہ ہفتہ سے کراچی میں عازمین حج کی تربیتی سیشنز کا آغازکیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے