پانی کی تقسیم تمام زمینداروں میں برابر ہوکسی کی حق تلفی نہیں ہوگی،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدا رحیم سے آج یہاں انکے دفتر میں زمینداروں کے وفود نے ملاقات کی محکمہ ایریگیشن کا ایک منصوبہ جمعہ کچھ چانڈیہ وئیر تعمیر ہونے جا رہا ہے جس کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے اس منصوبے کی تعمیر سے زمینداروں کے کچھ تحفظات تھے اس سلسلے میں زمینداروں کے تین گروپ ڈپٹی کمشنر سبی سے ملے اور انہیں اپنے تحفظات سے اگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا چیئرمین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرفراز مغل ، ایگزیکٹو انجینیئر اریگیشن اور اسسٹنٹ کمشنر سبی کمیٹی کے ممبران ہوں گے اسی سلسلے میں زمینداروں کی جانب سے بھی با اختیار کمیٹی بنائی جائے گی زمینداروں کے تینوں گروپس میں دو، دو افراد کو لیا جائے گا جو کہ مشاورت کے بعد کسی نتیجے پر پہنچ کر فیصلہ کریں گے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدا رحیم نے کہا کہ کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اسے بطور ریکارڈ لکھا جائے گا تمام پٹواری ریونیو عملہ پانی کی تقسیم کار کا نظام بنائیں گے تاکہ پانی کی تقسیم تمام زمین داروں میں برابر ہو انہوں نے کہا کہ کسی قوم کے زمیندار کی حق تلفی نہیں ہوگی تمام زمینداروں کو فائدہ پہنچے گا لہذا باہمی اتفاق و مشاورت سے مذاکرات کی میز پر بیٹھا جائے انہوں نے کمیٹی ممبران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دو دن کے اندر اندر یہ مسئلہ حل کرکے فیصلہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے