آواران میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ
آواران (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب آواران کے علاقے تیرتیج کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں گئیں۔تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔