واسا ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ایدھی چوک پراحتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام ایدھی چوک پر واسا ملازمین کی دوماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایدھی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان داد محمد بلوچ حاجی بشیر احمد قاسم خان آصف نیچاری رحمت اللہ زہری حبیب اللہ لانگو منظور احمد غلام مصطفی کرد نصیر رند نظر مینگل بور محمد بازئی مراد محمد کاکڑ میر زیب شاہوانی عمر جتک عارف مینگل احمد وردگ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں واسا ملازمین ماہ رمضان اور عید کے موقع پر بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی ہے دوسری جانب حکومت بلند باند دعوے کررہی ہے حکومت فوری طور پر واسا ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے تاکہ واسا کے ملازمین اپنے گھروں میں راشن بچوں کے فیس وردی اور کتابیں خرید سکیں انہوں نے کہا کہ اگر وزیرا علیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان نے محکمہ واسا کی دوماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی تو اس کے خلاف اس سے بھی سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت بلوچستان پر عائد ہوگی احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر واسا ملازمین کے دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کی شرکا نے ہاکی چوک پر ٹریفک روک کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے