زمینداروں کے مسائل اور تعلیم کی بہتری کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہوں گا،نوابزادہ محمد زرین خان مگسی
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لسبیلہ سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ محمد زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ لسبیلہ کی عوام نے جو مجھے پیار محبت و عزت بخشی اور مجھے بڑی تعداد میں ووٹ دے کر کامیاب کرایا ان کا احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے لسبیلہ کی خدمت اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے جو بھاری ذمہ داری سونپی ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا،میں پارٹی قیادت میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کا مشکور و ممنون ہوں جہنوں ہمیں سپورٹ کیا، ہمارے بڑوں کے پرانے ساتھی اور محسن صدر پاکستان آصف علی زاردای کا بھی دل سے شکر گزار ہوں انہوں نے ہماری عزت رکھی اور میرے مد مقابل پیپلزپارٹی کے امیدوارکو میرے حق میں دستبردار ہونے کی ہدایت کی اور ہماری جیت کا راستہ بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس اوتھل میں تشکر کے حوالے سے رکھی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے لسبیلہ کی عوام نے الیکشن میں شروع سے میری کامیابی کے لئے دن رات جہدوجہد کی اور مجھے زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر کامیاب بنایا میں لسبیلہ کی عوام کا یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔نومنتخب رکن اسمبلی نے کہا کہ سیاست کا مجھے شوق نہیں لیکن جام کمال خان نے مجھے آپ کی خدمت کے لیے منتخب کیا اور اتنی بڑی ذمہ داری سونپی ہیں انشاء اللہ میں بھی جام کمال خان کے ہر ایک حکم پر لبیک کہہ کر اپنی ذمہ داری نبھاؤں گا ضلع لسبیلہ اور ضلع حب یہ بھی ہمارے علاقے ہیں کیونکہ وہاں کے لوگوں نے بھی ووٹ دے کر جام کمال خان کو ایم این اے منتخب کیا اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ میں لاکھڑا میں پانی کے مسائل اور زمینداروں کے مسائل اور تعلیم کی بہتری کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہوں گا انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ میں ہونے والی ضمنی الیکشن میں سیکورٹی فوسرز نے اپنا اہم کردار ادا کیا جن کی کاوشوں سے خیرو عافیت سے الیکشن اپنے پایہ تکمیل تک پہنچے بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بہت مسائل پیش آئے لیکن لسبیلہ میں ایک پرامن طریقے سے ہوگئے اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی، چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ،سردار رسول بخش برہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سومار شاہ کاظمی، ڈاکٹر تولا رام لاسی، غلام سرور جمعہ رونجھو،وڈیرہ اللہ رکھیہ، ستار احمد عاربانی وڈیرہ غلام نبی گنگو، وڈیرہ عبدالصمد و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جام گروپ کے رہنما و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے