گورنمنٹ کالج کی طالبات سراپا احتجاج،جناح ٹاؤن میں پر دھرنا دے دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنمنٹ کالج کی طالبات سراپا احتجاج،جناح ٹاؤن میں شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔منگل کو گورنمنٹ کالج آف ایلمنٹری ایجوکیشن برائے خواتین جناح ٹاؤن کے فرسٹ ائیر کی طالبات نے احتجاجا ً سڑک بلاک کر دیا،اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ پرنسپل کی جانب سے ایک چھٹی پر 1500 روپے جرمانہ کیا جارہا ہے سیکرٹری ایجو کیشن کے پاس بھی اپنے مطالبات لیکر گئے لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا،طالبات نے کہا کہ کالج ہوسٹل کے طالبات کے لئے کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں حکومت فی الفور نوٹس لیکر کالج کی پرسنل کا تبادلہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے