حکومت بلوچستان مسائل حل کرنے کیلئے کو شاں ہے،نسیم الرحمان ملاخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر برائے ماحولیات نسیم الرحمان ملاخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہونے کے ساتھ پانی سمیت دیگر مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں جن پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے، شہر کو صاف اور مثالی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند اورمسلم لیگ (ن)کے رہنما ء محمد زمان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کا ا س حد تک برا حال ہے کہ کسی بھی علاقے میں پانی میسر نہیں اور نا ہی گیس اور بجلی کی فراہمی کی جا رہی ہے کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا اور مثالی بنانے کے لئے عوام کو انکا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے پر شہری انکے اپنے مسائل لیکر آئے عوام کو نا امید نہیں کریں گے، عوامی مسائل حل کرنا انکی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں کے لئے کو شاں ہے یہاں بسنے والے تمام شہری برار ہیں لوگ الیکشن لڑ کر اسلام آباد جا کر بیٹھ جاتے ہیں میں عوامی نمائندہ تھا ہوں اور رہوں گا یہی وجہ ہے میں اب بھی اپنے لوگوں میں موجود ہوں اوار انکے مسائل سن رہا ہوں،انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرکرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اعتماد کیا اور منصب کے لائق سمجھامیری پوری کوشش ہوگی کہ عوامی مینڈت پر پورا اتر کر بلوچستان کو محرومیوں سے نکلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے