اگر سلیکشن ہی کرنی تھی تو عوام کا اربوں روپیہ الیکشن پرکیوں ضائع کیا گیا،رحیم زیارتوال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنما ء رحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں ہو نے والے ضمنی الیکشن کے دوران سو چے سمجھے منصوے کے تحت موبائل نیٹ سروس مکمل طور بند اور پو لنگ اسٹیشنزنمبر72,96,98,99کے عملے کو اغوا کیا گیا تھا،اگر سلیکشن ہی کرنی تھی تو عوام کا اربوں روپیہ الیکشن پرکیوں ضائع کیا ملک کا سب سے اہم مسئلہ سیاسی استحکام ہے۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤ دشاہ و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ رحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں ہو نے والے ضمنی الیکشن کے لئے بیس دن قبل الیکشن کمیشن کو تحریری طور لکھ کر دے چکے ہیں کہ سکیورٹی دوسرے ضلع سے تعینایت کی جائے لیکن قلعہ عبداللہ میں الیکشن کے دوران موبائل سروس اور نیٹ مکمل طور بند کیا گیاجس سے آپس میں رابطہ منقطع ہو گیا توبہ اچکزئی سے کوئٹہ تک ہمارا حلقہ ہے شدید سیلاب کی صورت میں نیٹ ورک بند کرنے کے بعد حلقے کے لوگ آ نہیں پا رہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھاان حلقوں میں ہمیشہ سے دھاندلی ہوتی آرہی ہے پو لنگ اسٹیشنزنمبر72,96,98,99کے عملے کو اغوا کیا گیا رات دو بجے سے متعلقہ حکام کو اطلاعات دی جا رہی لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا گئی صوبائی الیکشن کمشنر بولتے ہیں انکا اپنا موبائل بند ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف اسلام آباد کوقلعہ عبد اللہ کے حلقہ میں ہونے والی صورتحال کے متعلق بتا چکے ہیں الیکشن میں پشتونخواء کی کامیابی یقینی ہے پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کر کے عملے کو زودکوب کر کے الیکشن میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے فارم 47پر سائین کروا کر دھاندلی کی جا رہی ہے اگر سلیکشن کرنی تھی تو عوام کا اربوں روپیہ الیکشن پرکیوں ضائع کیاانتظامیہ نے ابھی تک اسکا نوٹس نہیں لیااس ملک کا سب سے اہم مسئلہ سیاسی استحکام ہے۔