آج جو لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ عوام کے خیرخواہ نہیں،داؤد شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ آج جو لو گ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ عوام کے خیر خوا نہیں بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو لندن پلان میں تھے،ملک کایہ عالم ہے کہ جن ججز سے عوام انصاف مانگ رہے ہیں وہ ججز آج خود انصاف مانگ رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے رہنماء اسفند یار کاکڑ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر داؤد خان اتمانخیل، جہانگیر رند، نور احمد، ایڈوکیٹ اقبال شاہ، ملک محراب کے ہمراہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ داؤد شاہ کاکڑنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیا سی جماعت ہے جسے 9 مئی کے بعد دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عوام بانی پی ٹی آئی سے اس حد تک محبت کرتے ہیں کہ وہ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ہم لورلائی کے سیاسی شخصیت اسفند یار کاکڑ کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر نے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ داؤد شاہ کاکڑ نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لندن پلان میں جو جو شامل تھے آج ایوانوں میں وہ لوگ پہنچ گئے ہیں آج ملک میں یہ عالم ہے کہ ججز خود انصاف مانگ رہے ہیں عوام ججز سے انصاف مانگ رہے ہیں لیکن ججز کس سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف آج عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔ اس موقع پر اسفند یار کاکڑ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت اس لئے کی کیونکہ یہ حق اور سچ کی جماعت ہے عمران خان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے