درابن واقعہ، وزیراعظم کی شہید کسٹمز اہلکاروں کے ورثا کو شہدا پیکج دینے کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔وزیراعظم نے واقعے میں شہید ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کی مغفرت اوران کے اہلِ خانہ کیلئے صبر و جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اب حکومت کی ہے۔وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کیلئے شہدا پیکج تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہدا اپنے رب کےہاں زندہ ہیں۔دہشتگردی اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، ایسی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کا عزم متزلزل نہیں کر سکتیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے