بلوچستان اورسندھ کے بین الصوبائی سرحد پر انسداد اسمگلنگ کی کارروائی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی سول انتظامیہ کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چمن،نوشکی اور قلعہ عبداللہ کے نواحی علاقوں سےمشینوں کے ذریعے پانی کا اخراج جاری یے۔لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جارہا ہے، سیلاب زدگان میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔سیلاب زدگان کی مددکیلئےچمن کےعلاقے زرقوم کلی میں ایف سی بلوچستان کی جانب سےفری میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے،میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات ہے۔

تمام سیلاب زدگان کو مفت ادویات اورکھانے پینےکی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ ایف سی کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ایمرجنسی کیمپس کیلئےفلڈ ریلیف آشیاءجس میں گیس سیلنڈرز اور ٹینٹس شامل ہیں سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے