قلعہ عبداللہ،جنگل پیر علیزئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعہ کوقلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علیزئی میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد خالد، وارث اور نور احمد جاں بحق جبکہ فضل محمد نامی شخص زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں،دریں اثناء جاں بحق افراد کے لواحقین نے لیویز تھانے کے سامنے لاشیں رکھ کر دھرنا دے دیا جبکہ ایک اور فریق نے قومی شاہراہ کو احتجاجا ً بلاک کردیا۔انتظامیہ کی جانب سے دونوں فریقین سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے