صوبائی کابینہ میں چار مشیران شامل،نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے صوبائی کابینہ میں شامل چار مشیران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جمعہ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں میر علی حسن زہری، غلام رسول عمرانی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی رکن ڈاکٹر ربابہ بلیدی اور ٹکٹ ہولڈر نسیم الرحمن کو وزیراعلی بلو چستان کا مشیر بنایا گیا ہے۔
