گورنرہاؤس کراچی میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب،8 اراکین نے حلف اٹھا لیا
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)گورنرہاؤس کراچی میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے اٹھ وزرا ء نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔کراچی:کابینہ میں شامل ہونےوالے8ارکان میں جام اکرام دھاریجو، مخدوم محبوب، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہینہ شیرعلی اورطارق تالپور شامل ہیں۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ تقریب نے بھی شرکت کی۔ جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزرا سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب سے قبل گورنرسندھ کا صحافیوں سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا ، صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا آپ جارہے ہیں؟ جس پر گورنرر نے جوعاب دیا کہ میں اگلے دس منٹ میں آٹھ وزراء سے حلف لینے جارہا ہوں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہر ایک کو موقع ضرور دینا چاہیے ہر ایک کو موقع ضرور دینا چاہیے، جنکے پاس زمے داری ہے انکے پاس اختیار بھی ہے، وزیر داخلہ یا وزیر اعلٰی کوئی بھی ہو کیوں چاہے گا کہ کرائم بڑھے، ہمیں ایک دوسرے پر بلیم گیم نہیں کرنا ہمیں ایک دوسرے کے لیے راستہ بنانا ہے۔