پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،ڈپٹی کمشنر سبی
سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایک اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لہڑی لیاقت علی جتوئی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران خان ، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر رفیق ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عمران خان ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر بابر شاہد تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر انہیں پولیو کے قطرے پلوائیں – انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر اپنی زمہ داری نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیں – اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران خان نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم 29 اپریل سے 5 مئی تک جاری رہے گی جس کے لیے جلد ہی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی انہوں نےمذید بتایا کہ لہڑی اور سبی سمیت تمام علاقوں میں کل 289 ٹیمیں کام کریں گی اور 44079 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر سبی نے اس موقع پر کہا کہ مانیٹرز احتیاط سے کام لیں مائیکرو پلان کے تحت کام کیا جائے انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران ،محکمہ صحت اور پی پی ایچ ائی کے افسران بھی مانیٹرنگ کریں گے کسی افسر کی کوتاہی یا غفلت کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران جو پولیو مہم میں مانیٹرز کے طور پر کام کریں گے ان افسران کو کنونس اور پی او ایل متعلقہ محکمے کا سربراہ فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اے ایریا میں پولیس جبکہ بی ایریا میں لیویز کے اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ یو سی ایم اوز اور مانیٹرز بھی خصوصی رابطہ پلان بنائیں انہوں نے علماء کرام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبات میں پولیو کے حوالے سے شعور و اگاہی فراہم کریں تاکہ اس موزی مرض سے چھٹکارا ممکن ہو۔