موسلادھار بارشیں،62بلین ڈالر سی پیک کا دل گوادر ڈوب گیا،رہائشی گھروں میں پانی داخل
گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر میں موصلادار بارشیں،62بلین ڈالر سی پیک کا دل گوادر ڈوب گیا،رہائشی گھروں میں پانی داخل،ہزاروں شہری خوار ہوکر رہ گئے،شہر کی گلیاں بازار و سڑکیں بارشی پانی میں ڈوب گئے، 50فیصد سے زائد آبادی کا گھروں سے نکلنا دشوار ہو گیا،برسات سے قبل پیشگی انتظامات نہ ہونے پر شہری انتظامیہ کی کار کردگی کی قلعی کھل گئی،شہریوں کا نکاسی آب کے مسائل کا مستقل طور پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر و 62 بلین ڈالر سی پیک کا دل گوادر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کل رات سے تیز بارش جاری ہے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقے ڈوب گئے جس میں گوادر شہر کے علاوہ پسنی جیونی و سربندن بھی بارشوں سے شدید متاثر ہوکر رہ گئے۔واضع رہے کہ گزشتہ مہینے موصلا دار و طوفانی بارشوں کی وجہ سے گوادر کو آفت زدہ قرار دیا گیا باوجود کے شہریوں کا اب تک کوئی پرسان حال نہیں جس نے شہری انتظامیہ کی کار کردگی کی قلعی کھول دی اور خاطر خواہ وسائل نہ ہونے سے سارے شہر کو نکاسی آب کے بدترین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر میں سیوریج کے بوسیدہ نظام کے باعث متعدد مقامات پر گٹر ابل پڑے، برسات کے پانی میں سیوریج کا پانی بھی شامل ہو کر سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں جمع ہو گیا، متعلقہ اداروں کی جانب سے برسات سے قبل پیشگی انتظامات پر خاطر خواہ توجہ دکھائی نہیں دے رہا۔علاوہ ازیں شہر میں کئی گھٹنوں سے جاری بارش ابھی بھی مکمل طور پر تھمی نہیں ہے اور آسمان پر منڈلاتے سیاہ بادل مزید پارش کا پیغام دے رہے ہیں۔