بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی، اس مو قع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ دانش اسکول کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھایا جا رہا ہے بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے بلوچستان کے معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ ترقی کرے اس حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،ملاقات میں وفا قی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدرشیخ جعفر خان مندوخیل بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے