چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات سابق نگراں وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلی بلوچستان نے سید یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی معزز مہمانوں نے سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے