سانحہ شہداء زہری کو 11برس گزر گئے مگر غم آج بھی تازہ ہے،نواب زہری
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہدائے زہری کی 11 ویں برسی کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سانحہ زہری میں شہید ہونے والے قوم کے عظیم فرزندوں شہید وطن نوابزادہ بابا میر سکندر شہید زہری نوابزادہ شہید میر مہر اللہ خان زہری نوابزادہ شہید میر زیب جان زہری ودیگر شہدا کے لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی 16اپریل کادن آتا ہے عظیم شہدا کے غم دوبارہ تازہ ہوتا ہے شہید بچوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پرامن بلوچستان کی بنیاد رکھی شہدا نے اپنے جانوں کا قربانی دے کر عظیم مقصد کے لیے شہید ہو گئے شہدا نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا پوری قوم اج عظیم شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے شہدائے کی قربانیان تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائے گی۔