بلوچستان کے معروف نوجوان فوٹوگرافر کمانچر بلوچ انتقال کرگئے

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مشہور و معروف نوجوان فوٹوگرافر کمانچر بلوچ طویل علالت کے بعد کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ معدہ اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھے۔زرائع کے مطابق وہ کافی عرصہ سے معدہ اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھے اور وقتا فوقتاً علاج بھی کررہے تھے۔ہفتے قبل وہ طبعیت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل کرائے گئے تھے۔کمانچر بلوچ فوٹو گرافر کی حیثیت سے بلوچستان میں ایک معروف نام جانے جاتے رہے ہیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ان کی فوٹو گرافی کے نمائش منعقد کیے گئے جہاں لوگوں نے انہیں پسند کیا۔کمانچر بلوچ کے ناگہانی رحلت پر بلوچ حلقوں میں سوگ پایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے