بارشوں کا دوسرا طاقتور سلسلہ آج شام ایران کے راستہ بلوچستان میں داخل ہوگا،محکمہ موسمیات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا دوسرا طاقتور سلسلہ آج شام ایران کے راستہ بلوچستان میں داخل ہوگا جس سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں تیز ہواوں اور ژالہ باری کا امکان ہیں مغربی ہواوں کا یہ سلسلہ دوسری مرتبہ بلوچستان میں داخل ہوگا جس سے بلوچستان کے مختلف علاقے جن میں تفتان سیندک نوکنڈی چاغی نوشکی واشک پنجگور گوادر تربت پنجپائی سمیت بہت سے علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ ہوگا اس حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے نے بھی پہلے سے ہی عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی ہے شدید بارشوں سے بلوچستان میں بہت سے کچے مکانات پہلے ہی نقصان پہنچاہے زمینداروں کو بھی کروڑوں روپے کے نقصانات ہوچکے ہیں بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں گزشتہ چار روز سے بجلی کی ترسیل بند ہیں جہاں پانی کی شدید قلت ہیں پنجپائی میں کنبہ گرنے سے گزشتہ چار روزے بجلی بند ہونے کی وجہ سے پینے کی پانی کی قلت ہوگئی ہے جب کہ کیسکو حکام زمینداروں سے کنبہ لانے کی استدعا کررہے ہیں حالانکہ یہ کام کیسکو کا ہے علاقے کے عوام نے کیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ خداراہ علاقے میں عوام پانی کے ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں گزشتہ چار روز سے بجلی کی ترسیل بند ہیں اس کو بحال کیا جائے اور اس کنبہ کی مرمت کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے