چاغی میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی،کسانوں کے فصلات تباہ
چاغی (ڈیلی گرین گوادر) ضلع چاغی میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی گاں کے گاں پانی میں ڈوب گئے ہیں اطلاعات کے مطابق کلی کوچال، کلی سردار دوست محمد، کلی ملک نظر سمالزء، کلی سعید آباد مینگل، کلی سردار علی احمد خان سنجرانی، کلی حاجی صاحب خان، کلی گل محمد، کلی سردار یعقوب پیرگزئی، کلی حاجی سلطان علی خان، کلی حاجی فاضل محمد، دشت گوران، کلی نواب، کلی نثار آباد، کلی ملک عبدالحد سمالانی، لشکراب کا پورا علاقہ، متعدد دکانیں، زیارت بلانوش کے کئی مقامات، لیویز چیک پوسٹ اور زرعی فارمز میں پانی کے ریلوں نے داخل ہوکر تباہی مچادی۔ذرائع کے مطابق کئی گاڑیاں بھی ریلوں کی نزر ہوگئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی ہے راستے بند ہونے کے باعث انتظامیہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔ لوگ بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے پڑے ہیں سردی کی شدت میں بھی کافی اصافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں وبائی امراض کے پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے صوبائی حکومت ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر کے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کرے، کسانوں کے ہزاروں ایکڑ تیار فصلات تباہ ہوگئے گندم، پیاز، زیرہ ودیگر کو طوفانی بارش نے تیس نیس کر دیا گلی،محلے پانی سے بھر گئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے میں مصروف نظر آئے رات بھر لوگ پانی نکالتے رہے صبح فرنٹیئر کور ارو لیویز کے جوان لوگوں کے امدادکے لیے پہنچ گئے لوگوں کو ریسکیو اور امدادی خوراک تقسیم کرنے کا عمل شروع کردیا۔