لوئر دیر،چھت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے، 2 لاشیں برآمد

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) پختونخوا میں مسلسل اور موسلادھار بارشوں کے دوران چھتیں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 13 افراد دب گئے جب کہ 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر میں خال لقمان بانڈہ کے علاقے میں تودے گرنے سے گھر کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے 4 افراد دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ڈیزاسٹر وہیکل، ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

ابتدائی طالاعات کے مطابق مکان پر تودے گرنے کی وجہ سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے تھے، جس میں ابتدائی طور پر خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی گئیں۔ ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

دریں اثنا خیبر کے علاقے میں چھت گرنے کے دوسرے واقعے میں 5 بچوں اور 4 خواتین سمیت 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فرنٹیئر روڈ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبے 9 افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے