حالیہ شدیدبارشوں کی وجہ سےکیسکوکے برقی تنصیبات اور کھمبوں کو نقصان پہنچاہے، کیسکو حکام

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حالیہ شدیدبارشوں کی وجہ سے صوبہ کے مختلف علاقوں میں کیسکوکے برقی تنصیبات اور کھمبوں کو نقصان پہنچاہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کچلاک کے علاقے میں بجلی کے3ایچ ٹی پول گرگئے جبکہ ہزارہ ٹاون میں 200Kvکاایک ٹرانسفارمر بھی جل گیا جسے مرمت کے لئے کیسکوورکشاپ بھیج دیاگیاہے۔ اس کے علاوہ لورلائی میں آسمانی بجلی گرنے سے 100Kvکے ایک ٹرانسفارمرکونقصان پہنچاہے جبکہ ہرنائی میں 11KVسٹی فیڈرکاایک پول بھی بارش کی وجہ سے گرگیاہے،اسی طرح پشین سرکل کے مختلف علاقوں میں 7ایچ ٹی کے کھمبے گرگئے۔اسی طرح سبی سرکل کے علاقوں میں بارش کے نتیجہ میں گنداواہ میں 33Kvکے 2پول، بختیار آباد میں ایچ ٹی کاایک پول گرنے کے علاوہ مچھ کے علاقہ میں 2ٹرانسفارمروں کو بھی نقصان پہنچاہے۔اس کے علاوہ قلات کے مختلف علاقوں میں بجلی کے14ایچ ٹی کھمبے بھی گرگئے ہیں نیز ماشکیل میں بجلی کے 3ایچ ٹی اور 12ایل ٹی کے کھمبے گرگئے ہیں۔اسی طرح مکران کے علاقہ بلیدہ میں 20ایچ ٹی اور ایل ٹی کھمبے، پنجگورمیں ایچ ٹی اور ایل ٹی کے10کھمبے جبکہ مندکے علاقہ میں بجلی کے12ایچ ٹی اور ایل ٹی کھمبے گرگئے ہیں۔موسم میں بہتری آنے کے بعد کیسکونے متعلقہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پرمتاثرہ کھمبوں کی تنصیب کاکام شرو ع کردیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز کانک گرڈاسٹیشن میں آسمانی بجلی گرنے سے گرڈاسٹیشن کے سی ٹی (CT)اورایک پینل کو نقصان پہنچاجس کی مرمت کردیاگیاہے،نیز گزشتہ شب چاغی گرڈاسٹیشن کے ٹرینچ میں بھی بارش کاپانی داخل ہوگیاتھا جس پرکیسکونے چاغی گرڈکے بریکر کو حفاظتی انتظامات کے پیش نظردالبندین گرڈاسٹیشن سے بندکردیاگیا۔بعد ازاں ٹرینچ سے بارش کاپانی نکالنے کے بعدچاغی گرڈاسٹیشن کی بجلی بحال کردی گئی۔اسی طرح مکران کے علاقے اورماڑہ اور پسنی گرڈاسٹیشن کے ٹرینچزمیں بھی بارش کاپانی داخل ہوگیاتھا جس کے بعد کیسکواسٹاف نے متعلقہ گرڈاسٹیشنوں سے بارش کا پانی نکالنے کے بعد بجلی بحال کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے