بارشوں سے متاثرین کی حکومت ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی،سردارزداہ صمدخان گورگیج

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی سردارزداہ صمدخان گورگیج نے کہاہے کہ بارشوں سے متاثرین کی حکومت ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی،پی ڈی ایم اے اوردیگر متعلقہ ادارے بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے ہیوی مشینری کے ساتھ کام میں مصروف ہیں یہ بات انہوں نے اتوار اور پیرکی درمیانی شب لاڑکانہ سے کوئٹہ پہنچنے کے فوری بعد بارشون سے متاثرہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماثناء اللہ جتک بھی انکے ہمراہ تھے۔رکن بلوچستان اسمبلی سردارزادہ صمد خان گورگیج نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے توقعات سے زیادہ بارش ہوئی ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے،کوئٹہ میونسپل کارپوریشن اوردیگر ادارے ہیوی مشینری کے ساتھ پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ ندی نالوں اور پانی کی نکاسی کے راستوں پرتجاوزات سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بارشوں کے متاثرین کی ہرممکن امدادکو یقینی بنائے گی اورمشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے بارشوں اورسیلابی پانی کی نکاسی کویقینی بنانے کیلئے کام کرنے والے پی ڈی ایم اے اوردیگر اداروں کے ملازمین کوساباش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے