امن وامان پر کسی قسم کی مصلحت کی گنجائش نہیں،میر رحمت صالح

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح نے کہا کہ عوام کو روزمرہ مسائل سے نجات دلانے کے لئے سنجیدگی کی ضرورت ہے ماضی میں بھی پنجگور کے عوام نے برے حالات کا سامنا کیا مگر ہم سب نے ملکر ان پر قابو کرلیا اس وقت پنجگور میں جنگل کا قانون ہے عوام خوف کے ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں چوری اور ڈکیتی منافع بخش کاروبار بن چکا ہے نیشنل پارٹی کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیے گا کہ وہ عوام کے جان ومال سے کھیلیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں آل پارٹیز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح نے مزید کہا کہ امن وامان پر کسی قسم کی مصلحت کی گنجائش نہیں ہے اے ایریا میں پولیس اور لیویز کی مشتر کہ پٹرولنگ کی جائے مسلح جہتوں کی نقل وحمل کو مانیٹر کرکے ان کو لگام ڈالا جائے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہیں مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر چیک ہونا چاہیے ایسا نہیں ہوسکتا کہ پولیس اور لیویز کی موجودگی میں کوئی من مانی کرے عوام بدامنی سے تنگ آچکے ہیں شہر میں ایک خوف کا ماحول ہے چیزین اس وقت ٹھیک ہونگی جب ہم سب ان پر سنجیدگی اختیار کرکے انکا مناسب حل نکلنے کی کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں واپڈا کی بھی زیادتیاں جاری ہیں بجلی برائے نام ہے عوام کے روزمرہ مسائل مذید بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بارڈر غریب عوام کا روزگار ہے سسٹم کو بہتری کی طرف لے جایا جائے گاڑیوں کا جو پیکج چل رہا ہے اسے بند ہونا چاہیے عوام کے مفادات کا ملکر تحفظ کرینگے انہوں نے کہا کہ پولیس ایریا میں ناکہ لگاکر چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے نیشنل پارٹی جرائم پیشہ افراد کی سفارش کرے گی اور نہ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گا نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح نے کہا کہ پنجگور میں چوری ڈکیتی ایک کاروبار کی شکل اختیار کرچکا ہے چور اور ڈکیتوں نے باقاعدہ گیٹ کرائے پر لیئے ہیں جہاں انکے ٹارچر سیل قائم ہیں انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے مسائل پر ہمارا موقف واضح ہے ڈی ایچ کیو میں ادویات کی فراہمی اور دیگر مسائل پر جلد پیش رفت ہوگا انہوں نے کہا کہ اے ایریا میں پولیس اور لیویز کیو آر ایف کے مشترکہ گشت کے لیے فوری عمل درآمد کیا جائے عوام کے سکون کو برباد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں مسلح جہتوں کی سرگرمیوں کو روکا جائے اور ایسے تمام عناصر کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے جو عوام میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ عوام کے وسیع تر مفاد میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے