کوئی کسی کا غلام اور آقا نہیں، عوام کی طاقت سے انقلاب لانا ہے: محمودخان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر لوگوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں۔ پشین میں اپوزیشن اتحاد کے ‘ تحریک تحفظ آئین’ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یہ اتحاد حکومت گرانے کیلئے نہیں بلکہ آئین کی بالا دستی کیلئے ہے، آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔یہاں کوئی کسی کا غلام اور آقا نہیں ہے بلکہ ہم سب برابر ہیں، ہم نے عوام کی طاقت سے انقلاب لانا ہے انہوں نے کہا یہاں ایسے خاندان ہیں جو ہر دور حکومت میں اقتدار میں ہوتے ہیں، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سے منت کی تھی کہ ایور گرین لوگوں کو سیاست سے ہٹا دیں، آج بھی بلوچستان میں وہ لوگ اقتدار میں ہیں جو ہر دور میں حکومت میں ہوتے ہیں مگر ہم ان فصلی بٹیروں کو سیاست میں قبول نہیں کریں گے۔ آج بارش اور خراب موسم کے باوجود جلسہ گاہ میں عوام جمع ہوئے ہیں آج ہم یہاں کسی کو برا بھلا کہنے کیلئے جمع نہیں ہوئے 1934 میں وطن کی آزادی کی جد وجہد کا آغاز بھی پشین سے ہوا تھا عبدالصمد خان اچکزئی نے جدوجہد شروع کی تو عبدالرحمان بگٹی نے ساتھ دیا تھا انہوں نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی پر جو یقین نہیں رکھتا اس کو مردہ بادکہیں گے، ہم نے بغاوت کا علم بلند کیا بلکہ ظلم اور جبر کے خلاف اٹھے ہیں شہباز شریف کے ارد گرد جو لوگ آج موجود ہیں یہی لوگ انگریز کے ساتھ بھی بیٹھے تھے یہ فصلی بٹیرے ہر حکومت میں شامل ہوتے آرہے ہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہمارے ساتھ وعدہ کرنا ہوگا کہ ان فصلی بیٹیوں کو اپنی پارٹیوں میں شامل نہیں کریں گے ایک ڈکٹیٹر نے ایک حکم کے ذریعے 9ہزار مقدمے ختم کئے9 مئی کو کونسا آسمان گرا، آپ نے جس پر مظالم کے پہاڑ تھوڑے آج وہ ملک کی سب سے مضبوط پارٹی کا لیڈر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے