مرکز میں بنی فارم 47 اور الیکشن کمیشن کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ٗسردار اختر مینگل
پشین(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا، یہ حکومت فارم 47 اور الیکشن کمیشن کی حکومت ہے۔پشین میں اپوزیشن اتحاد کے’ تحریک تحفظ آئین’ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے، جن سیاسی ورکرز کو یہ قدرتی حالات روک نہیں سکے، دفعہ 144 کیسے روک سکے گی بارش کے باوجود عوام اس جلسے میں شریک ہوئے۔انہوں نے کہا ہے کہ آپ ایک مرغی چور اور موٹر سائیکل چور کو پکڑ سکتے ہیں لیکن ملک کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بلوچستان میں ایسے لوگ کامیاب کرائے گئے جن کو ان کے محلے والے نہیں پہچانتے ہیں۔سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ملک کے عوام آج بھی بدحال، بیروز گار اور ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، بغیر رشوت کے روز گار نہیں دیا جاتا۔ جب ہم لاپتا لوگوں کی بات کرتے تھے تو لوگوں کو یقین نہیں آتا تھا، اسمبلی میں لاپتا افراد کا تذکرہ کرتے تھے تو لوگ ہم پر طنز کرتے تھے انہوں نے کہ ہے کہ مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا، یہ حکومت فارم 47 اور الیکشن کمیشن کی حکومت ہے اسے تسلیم نہیں کرتے آج جس تحریک کا آغاز ہوا اس کا کریڈٹ پشتونخوامیپ کو جاتا ہے