2022 کے سیلاب متاثرین اب بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا پروجیکٹ ڈائریکٹر اسفندیار کاکڑ کی اجلاس کو بریفنگ، پیش رفت سے آگاہ کیا وزیر اعلٰی کا بحالی منصوبوں کی تاخیر پر اظہار تشویش، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی میں غیر معمولی تاخیر کی گئی سیلاب متاثرین اب بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں بحالی منصوبوں میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے پی ڈی ایم اے بلوچستان کو بھی شامل مشاورت رکھا جائےپروجیکٹ ڈائریکٹر ذاتی طور پر تمام امور کی نگرانی کو یقینی بنائیںاجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند و دیگر اعلٰی حکام کی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے