کوئٹہ میں عید الفطر کے198چھوٹے بڑ ے اجتماعات ہونگے، سیکورٹی سمیت تمام تر تیاریاں مکمل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں عید الفطر کے198چھوٹے بڑ ے اجتماعات ہونگے سیکورٹی سمیت تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ جواد طارق کے مطابق کوئٹہ میں عیدالفطرکے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا،شہر میں 198عیدگاہوں،مساجداورامام بارگاہوں میں نمازعیداداکی جائیگی، جن کی سیکورٹی کے لئے شہرمیں 1596پولیس اہلکارتعینات کئے جائیں گے،ایس ایس پی آپریشنزکوئٹہ کے مطابق عیدگاہوں اورمساجد کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،جبکہ چاندرات سے ہی سکیورٹی پلان کااطلاق ہوگا،انہوں نے بتایا کہ نمازعیدکے اجتماعات کے قریب 500 میٹر کی حدود میں ہرقسم کی پارکنگ ممنوع ہوگی،پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ سادہ کپڑوں میں بھی اہلکارتعینات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے