خیبر،مزدوروں کا روپ دھار کر 8 اسمگلر گرفتار ، کروڑوں کی منشیات برآمد

خیبر (ڈیلی گرین گوادر)ضلع خیبر میں ایف سی اور کسٹم انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کسٹم ذرائع کے مطابق ایف سی اور کسٹم انٹیلی جنس نے راج گل میں ناکہ بندی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 6 کلوگرام آئس اور 130 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان مزدوروں کا روپ دھار کر منشیات اسمگل کررہے تھے ، منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 195 ملین روپے بتائی جا رہی ہے ، مزید تفتیش کے لیے ملزمان سمیت کسٹم ہاؤس پشاور منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے