معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،نواب زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی رکن بلوچستان اسمبلی وسابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے خضدار بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے لیے خریداری کرنے والے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع اور زخمی ہونے پر افسردہ ہوں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ دہشت گردانہ واقعات کو روکنے کے لیے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کریں تاکہ شہری عید کے لیے بلاخوف خریداری کریں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کیے جائیں نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہوں نواب ثنا اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بم دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے