خضدار انتظامیہ امن وامان کو بحال کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،میر اسراراللہ خان زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے خضدار میں دلخراش واقعہ کی سخت افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خضدارمیں بم دھماکہ اور بے گناہ قیمتی جانوں کے ضائع ناقابل برداشت عمل ہے۔ شہر کے کاروباری شاہراہ عمر فاروق چوک پرعید کیلئے خریداری کرنے والے لوگوں پر دھماکہ کرنے کو ایک سفاکانہ عمل قراردیتے ہیں ، بے گناہ نہتے شہریوں پربم دھماکہ بزدلانہ اقدام ہے ۔خضدار میں اب بدامنی عروج کو پہنچ چکی ہے آئے روز شہر میں قتل وغارت گیری کا بازار گرم ہے ،خضدار انتظامیہ امن وامان کو بحال کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔عمر فاروق چوک پربم دھماکے میں جان اور زخمیوں کی علاج کیلئے امداد کا اعلان کرکے صوبائی حکومت دلخراش واقعہ میں زخمیوں کی علاج ومعالجہ کو سرکاری سطح پر کرنے کی فوری اقدامات کریں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10/10 لاکھ روپئے اور شدید زخمیوں کی علاج کیلئے 5/5 لاکھ روپئے دینے کا فوری اعلان کریں ۔ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسراراللہ خان زہری نے زرائع کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر اسراراللہ خان زہری نے کہا جھالاوان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی ہجوم کے قریب اسطرح کی دھماکہ رونما ہوئی ہے جوکہ ناقابل برداشت عمل اقدام ہے ۔ضلعی انتظامیہ خضدار شہر کے امن وامان کو بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کرکے بم دھماکہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرکے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں بی این پی عوامی اسطرح کے غیرانسانیت سوز سفاکانہ عمل کی بھرپورمزمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکمشنر قلات ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر خضدار، ڈی آئی جی پولیس قلات رینج ، ایس ایس پی خضدار فوری طور پرعمر فاروق چوک پر بم دھماکہ کے اصل حقائق کو سامنے لاکرملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں بم دھماکہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں کیفردارتک پہنچایاجائے اور شہر کی امن وامان کو دوبارہ بحال رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے