ایک بٹن دبانے سے ایکسپورٹ نہیں بڑھےگی، وفاقی وزیرتجارت
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ صرف ایک بٹن دبانے سے ایکسپورٹ نہیں بڑھیگی، برآمدات کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کی تجاویز پر مکمل غور کیا جائے گا، ملک کے معاشی مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، چیلنجز کا سامنا کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ہر ملک میں ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی بھی مہنگی ہے، اوراس کا غیرضروری استعمال بھی ہو رہا ہے، صرف ایک بٹن دبانیسیایکسپورٹ نہیں بڑھیگی، پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔جام کمال نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، حکومت جلد توانائی کے مسائل پر قابو پا لے گی، ہم نے بجلی چوری کی روک تھام اور لائن لاسز کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔