غزہ پٹی پر 10 لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہيں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ پٹی پر 10 لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہيں۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی موجودہ حکمت عملی اور کارروائیاں مزید غلطیاں ہونے کا اشارہ دے رہی ہیں۔ اسرائیلی فورسز کے اندھا دھند حملوں کی وجہ سے غزہ پٹی میں وسیع پیمانے پر قتل عام اور تباہی ہوئی۔انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں جاری جنگ کے باعث 10 لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہيں۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کو 6 ماہ مکمل ہوچکے ہیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ 21 ویں صدی کی سب سے تباہ کن جنگ بن چکی ہے، شہید فلسطینیوں میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 70 فیصد آبادی بے گھر، 56 فیصد عمارتیں تباہ اور 227 مساجد کو شہید کیا گیا ، قابض فورسز نے مغربی کنارے پر 456 سے زائد فلسطینی شہید کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے