صوبائی کابینہ عید کے فوری بعد تشکیل پائے گی، شاہد رند
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی کابینہ عید کے فوری بعد تشکیل پائے گی شاہد رند نے بتایا کہ کابینہ کی حلف برداری عید کے بعد ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کی تشکیل کے فارمولے پر اتحادیوں میں اتفاق رائے ہے۔وزیر اعلٰی کو بھائی کے طبی چیک اپ کے لیے ہنگامی طور پر بیرون ملک جانا پڑاعید کی تعطیلات کے باعث اب بلوچستان صوبائی کابینہ عید کے بعد تشکیل دی جائیگی۔