سبی ڈویژن میں کرپٹ آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاے گی،میاں خان بگٹی

ڈیر ہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) رکن قومی اسمبلی وڈیرہ میاں خان بگٹی نے کہا ہے کہ کرپٹ آفیسران کے خلاف کاروائی کریں گے آفیسران آنے والے سائلین کی داد رسی میں کردار ادا کریں شکایت ملنے پر آفیسر کے خلاف کارائی کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی وڈیرہ میاں خان بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ سبی ڈویژن میں کرپٹ آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاے گی آفیسران عوام کی خدمت کرنے کو یقینی بنائیں ڈویژن میں بیٹھے تمام آفیسران دفترآنے والے سائلین کی ہرطرح سے دادرسی کریں اور مسائل کے حل کو یقینی بنائیں عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے آفیسران کردار ادا کریں کسی قسم کی شکایت پر کاروائی عمل میں لائیں جاے گی عوام نے ہمیں اپنے خدمت کے لیے اسمبلی تک پہنچایا ہے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کی خدمت کرنے میں تمام تروسائل بروے کارلا? جارہے ہیں آفیسران فیلڈ اور دفترکو وقت دیں کرپشن کرنے کی اجازت ہرگز نہیں کرنے دینگے رشوت خوری کے خاتمے میں ڈویڑن اور ضلعی آفیسران اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے