گورنرسندھ کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات، ریاست مدینہ کا مسودہ بنانے کی درخواست

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کرکے ان سے ریاست مدینہ کا مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی۔

کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست سے متعلق خدوخال پر بات کی اور کہا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کا وعدہ کسی اور نے کیا، عمل کا موقع مجھے مل رہا ہے۔کامران ٹیسوری نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست کا مسودہ بنانے کی درخواست کی اور کہا کہ اس ملاقات کا مقصد بھی مدینہ کی ریاست کے نفاذ کی کوشش ہے۔

گورنر نے کہا کہ مدینہ کی ریاست پہلے مرحلے میں سندھ میں نافذ کرنے کا ارادہ ہے، اس کے علاوہ گورنر کامران خان ٹیسوری فیضان مدینہ بھی گئے اور معتکفین سے ملاقات کی۔انہوں نے اعتکاف میں بیٹھے ہوئے افراد کے لیے انتظامات کو سراہا، جمعتہ المبارک کی نماز ادا کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے