پنجاب، 24 گھنٹوں کےدوران 1457 ٹریفک حادثات، 16 افراد جاں بحق

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1457 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق اور1580زخمی ہوگئے۔ٹریفک حادثات میں 812ڈرائیورز،55کم عمرڈرائیور، 594مسافراور190پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اسی طرح 306ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں۔ جس میں صوبائی دارالحکومت315متاثرین کے ساتھ پہلے، گوجرانوالہ 105حادثات میں 109متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور فیصل آباد 88حادثات میں 98متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے