مال گودام میں 11سالہ بچے کو قتل کرنے والے تینوں ملزمان کوگرفتارکرلیاگیاہے،ڈی پی او چمن

چمن(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع چمن ایس پی شاہد جمیل کاکڑ نے کہاہے کہ مال گودام میں 11سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کرنے والے تینوں ملزمان کوگرفتارکرلیاگیاہے،دو ملزمان چمن اور ایک ملزم کو جنگل پیر علی زئی سے گرفتار کیاگیاہے،قانون کو ہاتھ میں لینے اور امن وامان کو خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چمن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہد جمیل کاکڑ نے کہاکہ گزشتہ روز چمن کے علاقے مال گودام میں 11سالہ بچے موسیٰ کلیم کو بے دردی سے قتل کیا گیا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں درج کرلی گئی،پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے چمن سے قتل کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کوگرفتارکرلیا جبکہ تیسرے ملزم کو ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی سے گرفتارکرلیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ ایسے ظالم قاتلوں کو عبرت کانشان بنایاجائے گا گرفتار ملزمان میں حمد اللہ عرف پیچ لغڑی،نصراللہ اور انعام اللہ شامل ہیں ملزمان سے آلہ قتل ایک عدد پسٹل بھی برآمدکرلی گئی ہے انہوں نے کہاکہ چمن پولیس امن وامان کے قیام کیلئے متحرک ہیں اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے لوگوں کو پرامن ماحول کیلئے ہرممکن جدوجہد کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور امن وامان کو خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے