جمعیت علماء اسلام عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریگی،سینیٹر مولا نا عبدالواسع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولا نا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کارکنوں کی محنت و کوششوں کی بدولت بلوچستان میں مضبوط و منظم جماعت بن چکی ہے کارکنوں کی کاوشوں سے جماعت کی رگیں عوام میں مضبوط ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر ضلع کونسل واشک چیئر مین یونین کونسل زاوگ ماشکیل و رہنما جمعیت علماء اسلام میر ملاعبید اللہ ریکی کی قیادت میں مبارک باد دینے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میں چیئرمین یونین کونسل جوئے حاجی شاہ سلیم خان ریکی حاجی میر مراد علی ریکی رہنما پی پی پی میر عبداللہ ریکی رہنما جمعیت میر حفیظ آلہ زئی میر نیاز آلہ زئی و دیگر شامل تھے، سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرع ضلع واشک کے باشعور عوام جمعیت علماء اسلام کو مسائل سے نجات دہندہ جماعت سمجھتی ہے اس لئے واشک کے عوام نے دوسری مرتبہ جمعیت کے نمائندہ حاجی میر ذابد علی ریکی کی شکل میں منتخب کرکے علماء حق کے کاروان کا ساتھ دیا جمعیت علماء اسلام عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریگی اور ہر فورم پر انکی آواز بنے گی، اس موقع پر میر ملاعبید اللہ ریکی نے مولانا عبدالواسع کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مولانا عبدالواسع کی مخلصانہ کوششوں سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں ایک مضبوط جماعت بن چکی ہے انہوں نے امید ظاہر کی مولانا عبدالواسع سینٹ آف پاکستان میں بلوچستان اور جمعیت علماء اسلام کی آواز بنیں گے۔