بی این پی کے نامزد امیدوار میر جہانزیب مینگل کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے،سردار اختر جان مینگل

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) سب تحصیل سارونہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کا پی بی 20 وڈھ میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے شاہیزئی ہاوس سارونہ میں میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت سردار اختر جان مینگل خود کر رہے تھے میٹنگ میں یونین کونسل سارونہ اور یونین کونسل کلغلو کے چیئرمین وائس چیئرمین کونسلران سمیت علاقائی معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے سردار اختر جان مینگل کو مکمل یقین دھانی کرائی کہ بھرپور محنت کرکے پی بی 20 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار میر جہانزیب مینگل کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے