پی بی 31واشک سے متعلق درخواست منظور، الیکشن ٹریبونل نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل ون نے پی بی 31واشک سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے 29اپریل کیلئے فریقین کونوٹسز جاری کردئے ۔گزشتہ روز درخواست گزار مجیب الرحمن محمد حسنی کی جانب سے کامیاب امیدوار میر زابد علی ریکی کامیاب کو بلوچستان الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل نے درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ،تمام امیدواروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 29اپریل کیلئے مقرر کردی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے